لاہور(نامہ نگار)ہربنس پورہ کے علاقے میں چند روز قبل قتل ہونے والی سٹیج اداکارہ حناءبیگ المعروف قسمت بیگ کے قاتلوں کو پولیس گرفتا ر کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے ۔ اداکارہ قسمت بیگ کی بہنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سٹیج اداکار نسیم وکی اور نرگس کا کردار مشکو ہے ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے قتل کی تفتیش کے حوالے سے اداکارہ کے اہلخانہ جن افراد کی نشاندہی کریں گے ان کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل پولیس نے سیکرٹری علی بٹ ، سابق گن مین و ڈرائیور ابرہیم سمیت چار افراد کو مشکوک قرار دیتے ہوئے شامل تفتیش کر رکھا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد اسے تفتیش کی جا رہی ہے جلد ہی قتل کے اصل محرکات سامنے آجائیں گے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے مقتولہ قسمت بیگ کے موبائل فونز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے جس کی روشنی میں چند افراد سے پولیس نے رابطہ بھی کیا ہے اور ان کو باقائدہ شامل تفتیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وقوعہ کے روز سابق ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ ماجد بشیر کے تبادلے نے معاملے کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے ۔