تازہ تر ین

نجی ٹی وی کی سینئر فوجی افسران بارے جھوٹی خبر ….

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک معروف نجی ٹی وی چینل نے کل شام کو بریکنگ نیوز کے طور پر کمانڈر سدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی بحیثیت چیف آف جنرل سٹاف پوسٹنگ کی بے بنیاد خبر نشر کی چیف آف جنرل سٹاف کا عہدہ جنرل زبیر محمود حیات کے چیئرمین جوائنٹ چیفس تعینات کرنے سے کل ہی ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو کی بطور کمانڈر سدرن کمانڈ تعیناتی کی خبربھی نشر کی۔ مذکورہ خبر نشر کئے جانے کے فوری بعد چینل ۵ کے پروگرام ضیا شاہد کے ساتھ میں سینئر تجزیہ کار مکرم خان نے نہ صرف خبر کی تردید کی بلکہ ناظرین کو صحیح صورتحال سے آگاہ بھی کیا۔ رات گئے آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں فوج میں تبادلوں اور ترقیوں کے بارے الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ سازی قرار دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ شرپسندوں کی خبر ہے جب بھی ترقیاں یا تعیناتیاں ہوں گی عوام کے علم میں لائی جائیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain