تازہ تر ین

گھر کے شیر نیوزی لینڈ میں ڈھیڑ

ہملٹن(ویب ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 138 رنز سے شکست دیکر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی،پاکستانی مڈل اور لوئرآرڈر بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی ،سمیع اسلم 91اوراظہر علی 57رنزکے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، اوپننگ کیلئے آنے والے سمیع اسلم اور اظہر علی نے 131 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جس کے بعد اظہر علی 57 اور سمیع اسلم 91 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی خواطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 230 کے مجموعی اسکور پر آٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے واگنر نے3 جب کہ ٹم ساتھی اور سانٹنر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔اس سے قبل کھیل کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 313 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کردی تھی، کیویز کی جانب سے دوسری اننگز میں روس ٹیلر نے 102 رنزبنا کر ناٹ آﺅٹ جبکہ ٹام لیتھم نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 3 جبکہ عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز اسکور کئے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 216 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی اور میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 55 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی تھی۔پاکستان کے چار کھلاڑی بغیر کوئی کھاتا کھولے آﺅٹ ہوئے، یوں پوری ٹیم 230رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے میچ 138رنز سے جیت کر دو ٹیسٹ کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔پاکستان 27ماہ بعد کوئی ٹیسٹ سیریزہارا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 31سال بعد کوئی ٹیسٹ سیریز جیتی ہے، اس سے قبل 1985میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ویگنر نے تین، ساوتھی اور سینٹنر نے دو، دو جبکہ ہینری اور گرینڈ سم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں سہیل خان نے 4، عمران خان نے 3 اور محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ٹم ساتھی نے 6 اور نیل ویگنر نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 30 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی۔ ہملٹن ٹیسٹ میں قومی ٹیم تین سو انہتر رنز کے تعاقب میں دو سو تیس رنز پر ڈھیر ہو گئی، آخری سیشن میں نو وکٹیں گریں۔ایک سواکتیس رنز کے عمدہ آغاز کے بعد پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ مچل سینٹنر نے اظہر علی کو اکیاون اور بابر اعظم کو سولہ کےسکور پر بولڈ کیا۔اوپنر سمیع اسلم اکیانوے رنز کی کیرئیر بیسٹ اننگز کھیل کر ٹم ساﺅتھی کا شکار بنے۔ سرفرازاحمد انیس رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے۔ یونس خان نے اندر آتی ہوئی گیند کو چھوڑنے کی غلطی کی۔ وہ گیارہ رنز بناکر ریویو پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔آخری چھے وکٹیں سکور میں صرف اکتیس رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ نیوزی لینڈ نے ایک سواڑتیس رنز سے کامیابی سمیٹ کر دو میچز کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔ میچ میں آٹھ شکار کرنے پر ٹم ساﺅتھی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain