تازہ تر ین

کمان سنبھالتے ہی نئے سپہ سالار کا بڑا اعلان

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی‘ مادر وطن کے دفاع اور امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے‘ اﷲ کے فضل و کرم سے یہ ذمہ داری دیانت داری سے سرانجام دونگا‘ میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں‘ میڈیا مثبت کوریج کرے کیونکہ اس کا معاشرے میں اہم رول ہے‘ سابق بھارتی آرمی چیف کے تعریف کرنے پر ان کا شکریہ۔ وہ منگل کو یہاں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔ جب ان سے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے آپ لوگ میرے لئے دعا کیجئے کہ میں اپنی ذمہ داری دیانت داری سے سرانجام دوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں اس لئے میڈیا مثبت کوریج کرے۔ میڈیا پاک فوج اور قوم کا مورال بلند رکھے میڈیا کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جب سوال کیا گیا کہ بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے ان کی تعریف کی ہے تو انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی آرمی چیف کا تعریف کرنے پر شکریہ۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اس کا مورال بلند ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain