تازہ تر ین

کیڈٹ کالج کے طالب علم کے علاج کی منظوری

سندھ (ویب ڈیسک) میڈیکل بورڈ نے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشد کا شکار بننے والے طالب علم احمد کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد اب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طالبِ علم کے امریکا میں علاج کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی کی جانب سے محکمہ صحت کو بچے اوراس کے والد کے پاسپورٹ بنانے سمیت محکمہ فائنانس کوبچے کے علاج کے اخراجات کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔سیکریٹری صحت ڈاکٹرعثمان چاچڑکا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ اس کے والد کو امریکا بھیجا جائے گا، دونوں کوائر ایمبولینس کے بجائے عام فلائیٹ سے بھیجا جائے گا، بچے کا علاج سن سنارٹی چلڈرن اسپتال اوہائیو میں ممکن ہے جہاں بچے کا علاج ماہرامراضِ اطفال ڈاکٹررابن ٹی کارٹن کریں گے جب کہ بچے کی صحت یابی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے۔واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث طالب علم کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ ذہنی صلاحیت سے بھی محروم ہوگیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain