Tag Archives: student

کیڈٹ کالج کے طالب علم پر تشدد…. بڑی پیش رفت

کراچی (ویب ڈیسک )امریکی کونسل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم احمد اور اہل خانہ کے ویزے جلد جاری کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے امریکی کونسل جنرل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر تعلیم جام مہتاب، چیف سیکریٹری رضوان میمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے امریکی کونسل جنرل کو لاڑکانہ کیڈٹ میں تشدد کا شکار ہونے والے احمد اور اہل خانہ کی ویزہ کاغذات حوالے کئے اور جلد از جلد ویزہ فراہم کرنے کی درخواست کی۔ امریکی کونسل جنرل نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جلد احمد کو ویزہ مہیا کردیا جائے گا جس پر مراد علی شاہ نے ان سے اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کہ لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں استاد کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے احمد کو وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بنائے جانے والے میڈیکل بورڈ نے بیرون ملک منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

کیڈٹ کالج کے طالب علم کے علاج کی منظوری

سندھ (ویب ڈیسک) میڈیکل بورڈ نے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشد کا شکار بننے والے طالب علم احمد کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد اب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طالبِ علم کے امریکا میں علاج کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی کی جانب سے محکمہ صحت کو بچے اوراس کے والد کے پاسپورٹ بنانے سمیت محکمہ فائنانس کوبچے کے علاج کے اخراجات کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔سیکریٹری صحت ڈاکٹرعثمان چاچڑکا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ اس کے والد کو امریکا بھیجا جائے گا، دونوں کوائر ایمبولینس کے بجائے عام فلائیٹ سے بھیجا جائے گا، بچے کا علاج سن سنارٹی چلڈرن اسپتال اوہائیو میں ممکن ہے جہاں بچے کا علاج ماہرامراضِ اطفال ڈاکٹررابن ٹی کارٹن کریں گے جب کہ بچے کی صحت یابی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے۔واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث طالب علم کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ ذہنی صلاحیت سے بھی محروم ہوگیا ہے۔