تازہ تر ین

ایک سو (۱۰۰ ) روزہ پلان کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک) اولڈ کے ایم سی بلڈنگ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے تین اضلاع ، ضلع سینٹرل، ضلع شرقی اور ضلع کورنگی میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے اور انہیں کچرے سے پاک کرنے کے لئے 100 روزہ پلان کا اعلان کیا۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ انکے پاس انتہائی محدود وسائل ہیں لیکن اسکے باوجود وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائیں گے۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ان تینوں اضلاع کی منتخب یوسیز میں شجر کاری، وال چاکنگ، سڑکوں اور صفائی کے شعبے میں کام ہو گا۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکے مطابق ہی کام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ پر اعتماد رکھتا ہوں، کراچی کی ترقی کے لئے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ ہم بچت کرکے کراچی کیلئے کام کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 ڈی ایم سیز کو سامنے رکھا ہے، بھرپور وسائل خرچ کریں گے، ڈی ایم سیز میں معمول کا کام چلتا رہے گا۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ اسی طرح سے باقی ڈی ایم سیز میں بھی کام شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain