تازہ تر ین

کنٹرول لائن کی صورتحال ,آرمی چیف کا اہم اعلان جاری

راولپنڈی (بیورو رپورٹ‘ نیوز ایجنسیاں) جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان نئے آرمی چیف کے سپرد کر دی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے 16 ویں چیف آف آرمی سٹاف کا منصب سنبھال لیا۔ راولپنڈی کے آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جہاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل راحیل شریف کی جگہ پاک فوج کی کمان سنبھال لی۔جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمانڈ اسٹک جنرل قمر باجوہ کے سپرد کی اور یوں جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے 16 ویں چیف آف آرمی اسٹاف کا منصب سنبھال لیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج میں کئی اعلی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے انہوں نے 1980ءمیں بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی سب سے بڑی 10 کور کی کمانڈ کر چکے ہیں ۔ 10 کور لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی کے فرائض ادا کر رہی ہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے چوتھے سربراہ ہیں ۔ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف راحیل شریف اور نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کے اعزازی گاڑڈز اور علمبردار دستوں نے مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کی۔تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے تقریب کے مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف اور کمان سنبھالنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کو سلامی پیش کی۔جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔تقریب میں اعلی عسکری حکام موجود تھے جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق و دیگر وزرا بھی تقریب میں شریک تھے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان اور سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی بھی مہمانوں میں شامل تھے۔تقریب میں ملٹری بینڈ نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے قومی ترانوں اور علاقائی نغموں کی دھنیں بجاکر شرکا کا جوش و جذبہ مزید بلند کیا۔ تین سال قبل آج کے روز ہی جنرل اشفاق پرویز کیانی نے یہ علامتی چھڑی جنرل راحیل شریف کے سپرد کی تھی جسے آج انہوں نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نامزد کردہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے سپرد کر کے تاریخ رقم کر دی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے ، وہ بلوچ رجمنٹ سے پاکستان کیلئے منتخب ہونے والے چوتھے اور مجموعی طور پر 16ویں آرمی چیف ہیں۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سابق آرمی چیفس، اعلی عسکری حکام، وفاقی وزرا، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات اور غیر ملکی سفارتکاربھی موجود تھے۔ نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے16ویں چیف آف آرمی سٹاف کی حیثیت سے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ‘سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روایتی چھڑی ”ملاکہ“ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کے سپر د کی ۔راولپنڈی میں کمان تبدیلی کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیردفاع خواجہآ صف، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر سیفرون عبدالقادر بلوچ ، وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت اراکین پارلیمنٹ اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔پاک فوج کی تبدیلی کمان کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اآف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات،فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان ، غیر ملکی سفارتکار سمیت ریٹائرڈ فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے دستے اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچ رجمنٹ کے دستے نے سلامی پیش کی۔ نئے فوجی سربراہ کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے۔قبل ازیںتقریب میں اعزازی لیفٹیننٹ غلام علی کی قیادت میں ملٹری بینڈ نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مختلف ملی نغموں کی دھنیں بجائیں ۔ اعزازی گارڈ کے دستے کی قیادت میجر حارث اسلم نے کی۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب سے قبل سبکدوش ہونیوالے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی‘ مادر وطن کے دفاع اور امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے‘ اﷲ کے فضل و کرم سے یہ ذمہ داری دیانت داری سے سرانجام دونگا‘ میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں‘ میڈیا مثبت کوریج کرے کیونکہ اس کا معاشرے میں اہم رول ہے‘ سابق بھارتی آرمی چیف کے تعریف کرنے پر ان کا شکریہ۔ وہ منگل کو یہاں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔ جب ان سے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے آپ لوگ میرے لئے دعا کیجئے کہ میں اپنی ذمہ داری دیانت داری سے سرانجام دوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں اس لئے میڈیا مثبت کوریج کرے۔ میڈیا پاک فوج اور قوم کا مورال بلند رکھے میڈیا کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جب سوال کیا گیا کہ بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے ان کی تعریف کی ہے تو انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی آرمی چیف کا تعریف کرنے پر شکریہ۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اس کا مورال بلند ہے۔
قمر جاوید باجوہ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain