راولپنڈی (نیٹ نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عہدہ ملنے پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو پاک آرمی کے 16 ویں چیف کا عہدہ سنبھالا ہے جس کے بعد مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی نئے آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پیپلز پارٹی اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی حمایت جاری رہی گی۔