تازہ تر ین

عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں…. حالات کا ذمہ دار کون ؟

کراچی( ویب ڈیسک ) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں ۔ بدزبان اور لہجہ ، سیاسی اختلافات کو تصادم کی طرف لے جا رہا ہے اس کو نہ روکا گیا تو حالات کے ذمہ دار وزیر اعظم خود ہوں گے ۔ بدھ کے روز مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے عابد شیر علی کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں۔(ن) لیگ کا بدزبان وزیر عابد شیر علی سیاسی اختلاف کو تصادم کی طرف لے جا رہا ہے اگر ایسی زبان اور لہجے کو نہ روکا گیا تو حالات کے ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف خود ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی زبان کے بعد حکومت کے ساتھ مفاہمت اور مصالحت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی ۔ سیاست سب کا حق ہے سیاست کریں مگر سیاست میں ادب اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain