تازہ تر ین

غداروں کا پتہ چل جائے گا

کراچی(ویب ڈیسک)میئر کراچی وسیم اختر صفائی مہم پر نکلے تو ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں سے سامنا ہوگیا۔ وسیم اختر نے کہاکہ 100 روز سڑکوں پر ہوں گے، سب کوغداروں کا پتہ چل جائے گا،صفائی مہم میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر شہر کی تعمیر اور ترقی کے لیے 100 روزہ منصوبے کے پہلے دن صفائی مہم کے لیے نکلے تو ان کا سامنا ایم کیو ایم لندن کے کارکنان سے ہوگیا۔میئر کراچی وسیم اختر نے پریس کانفرنس کی جس کے دوران ایم کیو ایم لندن کے کارکنان نے بدمزگی پیدا کرنے کی کوشش کی تاہم وسیم اختر بھی ڈٹ گئے۔وسیم اختر بدمزگی کی کوشش کرنے والوں پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ 100 دن میں کراچی میں تبدیلی نظر آئے گی۔میئر وسیم اختر اور ان کی انتظامیہ نے شاہ فیصل کالونی میں صفائی کر کے سو روز مہم کا آغاز کیا۔واضح رہے کہ وسیم اختر نے دو دن قبل شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے 100 روزہ منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کا آج آغاز کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے 4 اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا چاہتے ہیں جس کے لیے ابتدائی طور پر بطور نمونہ عمل 15 سے 20 یو سیز میں اسکول، ڈسپنسری اور پلے گراو¿نڈ بنانے جا رہے ہیں۔ عوام جانتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور اگر بلدیاتی نمائندوں سے کام نہیں لینا توالیکشن کیوں کروائے گئے۔وسیم اخترکا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے کراچی کے ہرعلاقے کی صفائی کا کام کریں گے، عوام کوجلد کراچی میں صفائی نظر آئے گی، ہم کراچی کی صفائی اور سڑکوں کی مرمت کروائیں گے، اختیارات نہ ہونے کے باوجود ہم کام کرنے نکلے ہیں اور محدود اختیارات کے باجود ہمارا جذبہ لامحدود ہے،شہر کی صفائی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جارہا ہوں اور تمام سیاسی جماعتوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھمکیوں کاسامناہے، شدید عدم تحفظ کا شکار ہوں، گھر سے نکلنے کے لیے روزانہ پولیس کاانتظار کرتا ہوں،سندھ حکومت نوٹس لے۔وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس پی سیکیورٹی کو کئی کئی فون کرنے پر نفری آتی ہے،منزل پرپہنچ کر پولیس حکام کو فون کیا مگر پولیس نہیں آئی،آج بغیر پولیس سیکیورٹی کے گھر سے نکلنا پڑا،ساتھ چلنے والی پولیس موبائلزاچانک غائب ہوجاتی ہیں۔اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیرنو کا جوش وخروش سے آغاز ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 100دن کاپروگرام کاآج سے آغازہوا ہے جس میں سڑکوں کی تعمیراورمرمت کا کام ہوگا اور صفائی وستھرائی کانظام بہتر بنایا جائے گا۔فاروق ستار نے کہا کہ وسیم اخترسب کے میئر ہیں ہم شہر کی خدمت سیاست سے بالاتر ہوکر کریں گے اورہرضلع میں ماڈل پارک، ڈسپنسری، اسکول بنائیں گے۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے شکوہ کیا کہ وفاق،سندھ حکومت کراچی سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے،تمام سیاسی جماعتیں ہمارے پروگرام میں شرکت کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہرکی صفائی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کراچی، اسلام آباد اور سندھ کو کما کر دے رہاہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain