لاہور (خصوصی رپورٹ)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئندہ عام انتخابات میں نگران وزیر اعظم بن سکتے ہیں اس حوالے سے کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیمو کریٹک فاﺅنڈیشن کے سربراہ کنور دلشاد نے کہا کہ نگران حکومت کا نظام جمہوری عمل کا اہم حصہ ہے صرف جنرل (ر)راحیل شریف کو 2سال کیلئے سیاسی معاملات سے کنارہ کشن رہنا ہو گا تو وہ بطور نگران وزیر اعظم جمہوری عمل کو مضبوط کرنے کی راہ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ جنرل (ر)راحیل شریف ملک کے سکیورٹی معاملات پر بھی اپنی ماہر انہ رائے سے اداروں کو مستفید کرنا چاہیں تو آئین انہیں ایسا کرنے سے نہیں روک سکتا ۔