تازہ تر ین

دشمنوں کی تلاش کے خواہاں نہیں

ماسکو (ویب ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی برادری میں کبھی دشمنوں کی تلاش کا خواہاں نہیں رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ہم کسی سے بھی کشیدگی نہیں چاہتے ہیں۔ولادیمیر پیوٹن نے کہاکہ ہمیں دوستوں کی ضرورت ہے تاہم روس کسی صورت بھی اپنے مفادات سے انحراف نہیں کرےگا۔انہوںنے کہاکہ 2014 میں ہونے والے کریمیا کے الحاق کے بعد مغرب سے جاری سرد جنگ، یوکرائن اور شام کی کشیدگی میں روس خود کو ایک انتہائی بری حالت میں گہرا ہوا دیکھ رہا ہے۔روسی صدر نے اس موقع پر امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بھی زور دیا۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کی بہتری اور ان کا آغاز کرنے اور حالات معمول کی بنیادوں پر لانے کیلئے یہ انتہائی ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ عالمی سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain