تازہ تر ین

”باﺅلے کتے“کے نام سے مشہور شخص وزیر دفاع نامزد

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”باﺅلے کتے“ کے نام سے مشہور جنرل جیمز ماٹس کو وزیرِ دفاع نامزد کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل ماٹس کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے،جنرل ماٹس ‘میڈ ڈاگ’ کے نام سے معروف ہیں اور مشرقِ وسطیٰ خاص طور پر ایران میں صد اوباما کی پالیسیوں کے ناقدین میں شامل ہیں،ایران کو مشرقِ وسطیٰ کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسٹر میٹس جنگِ عظم دوم کے کمانڈر جنرل جارج پیٹن کی طرح ہیں۔ واضح رہے نامزد وزیرِ دفاع جنرل ماٹس کی عمر 66 برس ہے اور وہ ریٹائرڈ میرین کمانڈر ہیں، 1991ءمیں خلیج کی جنگ اور 2001ءمیں جنوبی افغانستان میں ٹاسک فورس کی کمانڈ کی۔ 2003 میں عراق میں ہونے والے حملے میں بھی حصہ لیا اور اسی جنگ کے دوران ”میڈ ڈاگ“ کے نام سے مشہور ہوئے، جنگِ فلوجہ میں بھی حصہ لیا، 2013ءمیں اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain