اسلام آباد (نیٹ نیوز) سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی جھوٹ کے تابوت میں آخری کیل دیا گیا ہے۔ ڈرامے کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ کر رکھ دی گئی ہے۔ ایسی سرجیکل اسٹرائیک کی رام کہانی جو کبھی ہوئی ہی نہیں اور بھارتی سورما کمانڈوز اتنی بلندی سے نیچے اترنہیں سکتے۔آئی ایس پی آر کے بھارتی کے جھوٹ کو کاونٹر کرتے ہوئے ڈاکیو منٹری بھی جاری کر دی ہے۔ دوسری طرف پاکستان کے سینئر دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود اور بریگیڈٰیئر ریٹائرڈ غضنفر علی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج میں یہ اہلیت ہی نہیں ہے کہ وہ اس بڑے پہاڑی سلسلے میں پینتیس ہزار میٹر کی بلندی سے اترہی نہیں سکتے۔ تجزیہ کاروں کا مزید کہنا تھا کہ مودی جھوٹا ہے اور وہ اپنی عوام کو مطمئن کرنے اور کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کیا تھا۔