نئی دہلی ( ویب ڈیسک) انڈیا ایک بار پھر مشکل میں آ گیا ۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق ایڈمرل سنیل لامبا نے نیوی ڈے کی بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستانی علاقے گوادر میں چینی بحریہ موجود ہے جسکی ہم نگرانی کر رہے ہیں ۔ بھارت اس سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر چکا ہے ۔ پاکستان کیجانب سے اپنے پانیوں میں بھارتی آبدوز کو مار بھگانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے لامبا نے بتایا کہ کسی ملک کی آ بدوز کو مار بھگانا آسان نہیں ہم اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں ۔