نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں غیرملکی سیاح سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،امریکی خاتون سیاح نے بھارت کے فائیو اسٹار ہوٹل میں زیادتی کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ہوٹل کے سیاحتی گائیڈ نے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔ مبینہ زیادتی کاشکار امریکی خاتون نے نئی دہلی پولیس سے مقدمہ درج کرنےکامطالبہ کیا ہے ۔خاتون نے دہلی پولیس کو خط لکھا ہے جس میں اس نے بتایا کہ میں اس قدرصد مے میں تھی کہ فورابھارت چھوڑ دیا تھا اور اب میں بیان درج کرانے کے لیے آنے کو تیار ہوں۔
