تازہ تر ین

بھارت کاچین کو جنگ کیلئے دبے لفظوں میں للکار…. حیران کن انکشاف

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت نے کہا ہے کہ چینی جنگی جہازوں اور ایٹمی آبدوزوں سمیت پر گہری نظرر کھے ہوئے ہیں اور انکی اپنی سمندری حدود میں نقل وحرکت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا کا کہنا ہے کہ چین کے جنگی جہازوں اور آبدوزوں جن میں ایٹمی بھی شامل ہیں پر گہری نظرر کھے ہوئے ہیں اور انکی اپنی سمندری حدود میں نقل وحرکت کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔ہمیں پورا اعتماد ہے کہ اگر وہ ہماری سمندری حدود میں داخل ہوئیں تو ہمیں واپس دھکیلنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔گزشتہ روز ایڈمرل سنیل لانبا نے نیوی ڈے کے موقع پر سالانہ بریفنگ میں کہا تھاکہ گوادرپورٹ میں چینی بحریہ کی موجودگی کی نگرانی کررہے ہیں اوربھارت اس سے نمٹنے کیلئے تیا رہے ۔پاکستان کے پانیوں میں کوئی آبدوز تعینات نہیں کی ۔واضح رہے کہ 18نومبر کو بھارتی آبدوز نے پاکستا ن کے جنوبی پانیوں میں گھسنے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان نیوی نے اسے پسپا کرتے ہوئے واپس جانے پر مجبور کردیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain