تازہ تر ین

حاضر سروس کر نل بھی خود کو نہ بچاسکے….شہریوں میں خوف و ہراس

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ڈاکو بے لگام ، پاک فوج کے حاضر سروس کرنل کو نقدی موبائل فون اور کاغذات سے محروم کر دیا ۔ گزشتہ رات تھانہ تاندلیاوالا کے نواحی گاﺅں 409 گ ب کے قریب چار مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے سڑک پر درخت پھینک کر راستہ روک رکھا تھا کہ اس دوران چکوال سے اوکاڑہ جانے والے کار سوار حاضر سروس کرنل محمد سرفراز کو روک کر 25 ہزار نقدی ، موبائل فون ، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات جن میں شناختی کارڈ بھی شامل تھا چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے اس واقعہ میں ملوث کسی ڈاکو کو گرفتار نہیں کر سکی ۔ فیصل آباد ضلع اور گرد و نواح میں ڈکیتی کی پے در پے وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پایہ جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain