تازہ تر ین

رشوت کا خاتمہ, حکومتی اقدامات پراہم اعلان

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ رشوت ستانی کے خاتمے کے لئے پاکستان مسلم لےگ (ن) کی حکومت کی کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔معروف امریکی جریدے ”فارن پالیسی“ میں کرپشن ،بدعنوانی اور اقربا پروری کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہاہے کہ پاکستان رشوت ستانی اور بدعنوانی کے انسداد کےلئے پڑوسی ملک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کے عزم کا مظہر ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر کے 199ممالک میں پاکستان انسداد رشوت ستانی کےلئے کی جانےوالی کوششوں کے سلسلے میںد رجہ بندی کے لحاظ سے 166درجے پر ہے جبکہ بھارت پاکستان سے درجہ بندی کے لحاظ سے 12درجے نیچے178ویں نمبر پر ہے جو اس کے” شائننگ انڈیا “کے دعوﺅں کی یکسر نفی کرتا ہے۔وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی کا نتیجہ عالمی سطح پر ملک کے بہتر امیج کی صورت میںبرآمد ہورہا ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ معروف امریکی جریدے” فارن پالیسی“ کی رپورٹ جنوری2016 میں ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کےلئے حکومت پاکستان کی کوششوں اور عالمی سطح پر 3درجے بہتری کی رپورٹ کی تائید کرتی ہے۔وزیراعلی محمد شہباز شریف نے بتایا کہ قابل ذکر امر یہ ہے کہ پاکستان کرپشن کے خاتمے کےلئے کامیاب کوششوں کرنے والاجنوبی ایشیاکا اکلوتا ملک ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ترکی کے شہر قےصری مےںسابق ترک صدر اورانتہائی قابل احترام شخصےت عبداللہ گل سے ملاقات کی۔وزےراعلیٰ سے ملاقات کے دوران سابق ترک صدر عبداللہ گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ترک دوستی وقتی تقاضوںسے بالاتر ہے اورپاک ترک تعلقات کو مضبوط بنانے کےلئے وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے بہت کام کےا ہے ۔عبداللہ گل نے عبداللہ گل مےوزےم اورلائبرےری کی افتتاحی تقرےب مےں شرکت پروزےراعلیٰ شہبازشرےف کا شکرےہ ادا کےا ۔سابق ترک صدر عبداللہ گل نے کہا کہ مجھے اپنے بھائی سے ملکر انتہائی مسرت ہوئی ہے اوردورہ پاکستان خصوصاًلاہور کی خوشگوار ےادےں مےرا اثاثہ ہےں۔عبداللہ گل نے وزےراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ آپ پنجاب کے عوام کو مےرا دوستانہ سلام کا پےغام پہنچائےں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان ےکجان دو قالب دوست ممالک ہےں ۔ترکی کے صدر رجب طےب اردوان واحدعالمی لےڈر ہےں جنہوںنے پاکستان کی پارلےمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تےسری بار خطاب کےا ہے ۔ترکی کے صدرجب طےب اردوان نے مسئلہ کشمےر پر کھل کر بات کی ہے اورپاکستان کے عوام کے دل جےت لئے ہےں۔ پنجاب مےں ترکی کی کمپنےوں کی سرماےہ کاری نے دونوں ملکوںکو قرےب لانے مےں اہم کردارادا کےا ہے جس پر ہم ترکی کے شکرگزار ہےں۔ پاکستان اور ترکی مےں انتہائی قرےبی روابط ہےںلےکن ابھی ہمےں تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانے کےلئے بہت کچھ کرنا ہے اوردونوں ملکوں کواس ضمن مےں تےزی سے اقدامات کرنے ہےں ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ترکی کے شہر قےصری مےںترکش مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے دوست ہمارے دوست ہےں اورترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہےں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کےلئے بلدےاتی اداروں کا کردار اہمےت کا حامل ہے۔ بلدےاتی اداروںکی سربراہی کےلئے اےماندار ،دےانتدار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارقےادت کو آگے لاےا جائے گااوربلدےاتی اداروں کی قےادت ترقےاتی عمل کو آگے بڑھانے مےں کردارادا کرے گی اور بلدےاتی اداروںکی قےادت کو عوام کے مسائل کے حل کےلئے دن رات محنت کرنا ہوگی۔وزےراعلیٰ پنجاب شہبازشرےف نے ترکی کے شہر قےصری سے ویڈیو لنک کے ذریعے ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی بھر پور حماےت سے بلدےاتی انتخابات مےں مسلم لےگ (ن) کو شاندار کامےابی ملی ہے حمزہ شہباز شریف، مہر اشتیاق احمد، پرویز ملک، سےنےٹر سعود مجید، صوبائی وزراءرانا ثنا ءاللہ، ملک ندیم کامران، منشاءاللہ بٹ، اور دیگر حکام نے ماڈل ٹاﺅن سے ویڈےو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ والنٹیئرز سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر مصیبت میں گھری انسانیت کی مدد کیلئے آگے بڑھتے ہیں اور وہ بغیر کسی مالی منعفت کی توقع کے سچے جذبے کےساتھ کام کرتے ہیںجو کہ ایک نیک مقصد ہے ۔ والنٹیئرز ثقافت ، زبان اور جغرافیائی حدود سے ماورا ہو کر کام کرتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں۔رضا کارانہ خدمات سرانجام دینے والی تنظیمیں ، ادارے اور افراد کا کردار معاشرے کےلئے ایک مثالی حیثیت کا حامل ہے اور ان کی والنٹیئرسروسز قابل فخر ہیں-وزیر اعلیٰ نے انٹر نیشنل والنٹیئرڈے کو موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد والنٹیئرسروسز کی اہمیت کو اجاگر کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو والنٹیئر سروسز کی جانب راغب کرنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ترکی کے شہر قےصری مےں عبداللہ گل مےوزےم اورلائبرےری کی افتتاحی تقرےب سے پہلے اوربعد مےں کئی عالمی رہنماو¿ں سے ون ٹو ون ملاقاتےں ہوئےں۔ان عالمی رہنماو¿ں مےںبوسنےا کے صدر باقر عزت بےگووچ (Mr.Bakir Izetbegovic)، سابق افغان صدر حامد کرزئی،ترکی کے سابق صدراوروزراءشامل تھے ۔ بوسنےا کے صدر نے ملاقات کے دوران وزےراعلیٰ شہبازشرےف سے بڑی گرمجوشی کامظاہرہ کےااوراپنے وفد کو بتاےا کہ ےہ شہبازشرےف ہےں، پاکستان کے وزےراعظم محمد نوازشرےف کے بھائی اورپاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے چےف اےگزےکٹو۔ بوسنےا کے صدرعزت بےگووچ نے وزےراعلیٰ سے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف بوسنےا کا دورہ کررہے ہےں ۔آپ بھی ان کےسا تھ ضرور بوسنےاآئےں۔ہمےں آپ کی مےزبانی کر کے خوشی ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain