تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کی ترکی روانگی سے قبل سابق اعلیٰ ترین عسکری شخصیت سے ملاقات

لاہور (سیاسی رپورٹر) معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف جن کے ذاتی سطح پر سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف سے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں نے علاج کیلئے بذریعہ ترکی لندن جانے سے قبل آرمی چیف ہاﺅس لاہور میں سابق آرمی چیف سے ملاقات کی اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔ انہوں نے جنرل (ر) راحیل شریف کو تفصیل سے بتایا کہ وہ چیکنگ کی غرض سے لندن جا رہے ہیں اور جاتے ہوئے ترکی ٹھہریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جنرل (ر) راحیل شریف کی خدمات کو سراہا۔ واضح رہے کہ سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے 5-6 ماہ قبل بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے متعدد مرتبہ ان سے ملاقاتیں کی تھیں اور ان دنوں یہ خبر بھی مشہور ہوئی تھیں کہ میاں شہباز شریف نے انہیں یہ پیشکش بھی پہنچائی تھی کہ وہ چاہیں تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع دی جا سکتی ہے لیکن اگر وہ ایسا نہ چاہیں تو افواج پاکستان کے سپہ سالار اور چند دیگر اہم عہدوں کی مدت ملازمت ہی میں بذریعہ پارلیمنٹ ایک سال کا اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے وہ توسیع لیے بغیر مزید ایک سال تک آرمی چیف رہ سکیں گے۔ تاہم سابق آرمی چیف نے جواب دیا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کو ترجیح دینگے اور توسیع کی بنیاد پر مزید ایک سال خدمات انجام دینے پر رضامند نہیں۔ پنجاب کے سربراہ میاں شہباز شریف جو وزیرعظم پاکستان کے چھوٹے بھائی، متعمد اور مشیر ہیں نے کئی بار وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی کے ساتھ اور ایک بار کسی پروٹوکول کے بغیر تنہا سابق آرمی چیف کی لاہور میں واقع سرکاری رہائشگاہ پر ان سے تفصیلی ملاقات بھی کی تھی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی میاں شہباز شریف سے تازہ ترین ملاقات جو دو روز قبل ہوئی انتہائی خوشگوار ماحول میں مکمل ہوئی جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ دونوں کے مابین بہت خوشگوار تعلقات ہیں ان کا حالیہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کی مرضی اور خواہش کے مطابق انجام دیا گیا تھا۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف دو تین ہفتے مزید آرمی چیف ہاﺅس لاہور میں قیام کرینگے اور پھر وقتی طور پر سروسز کلب کے ایک حصے میں منتقل ہو جائیں گے کیونکہ انہیں لاہور میں رہنا ہے تو لاہور کے مضافات میں انکا گھر زیرتعمیر ہے اور اگر انہیں سعودی پیشکش کے مطابق کم از کم دو سال کیلئے پاکستان سے باہر جانا ہے تو اس پیشکش کو منظور یا نامنظور کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ فی الحال وہ اپنے مستقبل کے بارے میں مکمل طور پر خاموش ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain