تازہ تر ین

نیشنل ایکشن پلان ….آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اہم اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملک کا دفاع مضبوط ہوگا۔صدر ممنون حسین نے ہدایت کی کہ ملک میں مکمل امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل اور آپریشن ضرب عضب کو مقاصد کے حصول تک جاری رکھا جائے،جس پرآرمی چیف نے کہا کہ وہ دفاع وطن کے سلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی، جس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اورآپریشن ضرب عضب کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ا س کے علاوہ ملاقات میں فوج کے پیشہ ورانہ اموراورسرحدی سلامتی کے معاملات بھی زیرغور آئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain