تازہ تر ین

بلاول نے نئی خواہش کا اظہارکردیا

لاہور( ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ اگلی باری پھر زرداری۔ بلاول بھٹوکو دو ہزار اٹھارہ میں خود کے وزیر اعظم بننے کا بھی یقین ہے۔ کہتے ہیں ناکام لیگ نے دہشتگردوں کیساتھ این آراوکررکھا ہے، وزارت داخلہ انسداد دہشت گردی پالیسی سے سیاسی فائدہ اٹھارہی ہے۔ایان علی سے ہمدردی بھی دکھائی۔ لاہورمیں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نیشنل ایکشن پلان کو ن لیگ ایکشن پلان بنادیا گیا۔ ہماری وزارت داخلہ ناکام ہوگئی۔ بلاول نے کہا کہ وزارت داخلہ انسداد دہشت گردی پالیسی سے سیاسی فائدہ اٹھارہی ہے، ڈاکٹر عاصم اور دوسرے کارکن سیاسی انتقام کا نشانہ بنے۔بلاول بھٹو، ڈاکٹر عاصم کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کو بھی نہ بھولے، بولے کہ وزیر داخلہ ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن نے ن لیگ کا این آر او ایکسپوز کردیا۔ انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر وار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی داڑھی بڑے پیٹ میں چھپارہے ہیں اور آج تک امیر المومنین بننا چاہتے ہیں۔ دہشت گردوں سے صرف ہم لڑرہے ہیں، باقی لاشوں پر سیاست کررہے ہیںبلاول نے جوشیلے نعرے لگو اکرکارکنوں کا لہو گرماتے ہوئے پوچھا کہ کیا گلگت بلتستان میرے ساتھ کھڑا ہوگا، کیا کشمیر، وسیب، پختون خوا میرے ساتھ ہوگا؟ لاہور میرے ساتھ ہوگا، کراچی میرے ساتھ ہوگا؟۔ انہوں نے حکو مت سے کہا کہ ہم نے ضیاءالحق کو ہروایا، پرویز مشرف کو ہروایا، ہم آپ کو بھی باآسانی ہرواسکتے ہیں۔بلاول بھٹو نے اپنے نعروں میں یہ بھی کہا کہ اگلی واری، پھر زرداری۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم، زرداری صدر بن جائیں گے۔ دو ہزاراٹھارہ میں ہمارا وزیر اعظم، صدر اوروزرائے اعلیٰ بھی ہمارے ہوں گے جبکہ سندھ میں گورنر بھی ہمارا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain