ملتان(ویب ڈیسک) قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی سمیت 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے جس میں ملزم کا بھائی وسم، کزن حق نواز اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط شامل ہیں جب کہ عدالت نے کیس کے ایک اور ملزم ظفر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ قندیل بلوچ قتل کیس کے عبوری چالان میں 5 ملزمان کا تذکرہ کیا گیا ہے،عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔