کراچی(ویب ڈیسک) اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کو سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا جہاں ملزموں نے عدالت کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ دونوں ملزمان نے 13 مختلف مقدمات میں اقبال جرم کیا جن میں تبت سینٹر اور پارکنگ پلازہ کے سامنے فوجی جوانوں کا قتل بھی شامل ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ائر پورٹ کیس میں ساتھیوں کی گرفتاری کے بدلے میں فوجیوں کو قتل کیا۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ ساتھیوں کو مقابلوں میں مار دیا جاتا ہے جبکہ مخالفین کے ساتھ نرمی برتی جاتی ہے۔