تازہ تر ین

بسنت منانے والے ہو جائیں تیار ….تاریخ کا اعلان بھی ہو گیا

لاہوریو، تیاریاں شروع کرلو، پنجاب حکومت نے اگلے سال فروری میں بسنت منانے کا اشارہ دے دیا ہے، لاہورمیں سیکرٹری اورڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے شہریوں کو نوید سنائی کہ پنجاب حکومت بسنت میلا منعقد کرانے جا رہی ہے جس کے لیے تمام ترانتظامات مکمل کیے جائیں گے اورپہلے برس شہرکے مخصوص مقامات بسنت منائی جائے گی، رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کھیل اور سیاخت کا آپس میں گہرا تعلق ہے،دونوں شعبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،اس اسلسلے میں اسپورٹس اینڈ ٹورازم ایکسپو کا انعقاد کیاجارہاہے جوچودہ اور پندرہ جنوری کو لاہور میں ہوگی،انہوں نے بتایا کہ ایکسپومیں گیارہ ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain