تازہ تر ین

تاخیر نا قابل قبول, عوام کو بڑی خوشخبری سُنادی

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے صوبائی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں ہر قیمت پر یقینی بنائی جائیںاورکاشتکاروں کو اس ضمن میںکوئی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے- وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو گنے کی قیمتوں کے فوری ادائیگی کا موثر نظام بنا کر اس پر عمل کیا جائے- گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کے معاوضے میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں -وزیر اعلی نے کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں اور ان کا مسئلہ میرا مسئلہ ہے -کاشتکاروں کا مفاد مقدم ہے اور اس کا ہر صورت تحفظ کریں گے -انہوںنے کہا کہ کاشتکارخوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا – محنت سے غلہ اگانے والے جفاکش کسانوں کی فلاح ہماری پہلی ترجیح ہے -کاشتکاروں کی فلاح اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے ہی 100 ارب روپے کا کسان پیکیج دیا گیا ہے -انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے ملک کی تاریخ میں پہلی بار بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے – انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کے فلاح کے پروگراموں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہے -وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے عمل پر فی الفور عملدرآمد ہونا چاہیے- میںگنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لوں گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی میں ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے سینئر رپورٹر علی اکبر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain