تازہ تر ین

لاہور …. ٹریفک وارڈن اب چالان نہیں کاٹیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں ٹریفک کے حوالے سے نیا قانون تیار کر لیا گیا ہے ،اب چالا ن ٹریفک وارڈن کے بجائے کیمرے کریں گے ،چالان کو گاڑی کے مالک کے گھر تصویر سمیت بھجوا دیا جائے گا۔ابتدائی طور پر یہ سہولت لاہورمیں متعارف کرائی جائے گی جس کے تحت اشارہ توڑنے پر چالان سلپ گاڑی کے نمبر کی تصویر کے ساتھ خود ہی گھر پہنچ جائے گی ،کیمرے کسی عہدے ،سفارش ،رشتے داری یا رشوت او منت سماجت کا خیال کیے بغیر سیدھا چالان ہی کاٹیں گے۔کسی بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں کیمرے گاڑی کی تصویر لے کر محکمہ ایکسائز سے معلومات حاصل کر لیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے ٹریفک قوانین کی منظوری دے دی ہے ،پنجاب اسمبلی سے حتمی منظوری کے بعد لاہور میں کیمرے ڈیوٹی سنبھال لیں گے۔نئے قوانین کا اطلاق لاہور سے شروع کرکے مرحلہ وار پورے پنجاب میں کیا جائے گا۔قانون کے مطابق گاڑی کے مالک کو 15دن کے اندر اندر چالان جمع کرانا ہو گا ،جرمانے کی لیٹ ادائیگی پر ایکسائز کو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain