تازہ تر ین

دیا میر بھاشا ڈیم بارے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات پرجائزہ لیا گیا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے فعال نظام کے بغیرجمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی۔ مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں چو دھری نثار علی خان،شاہد خاقان عباسی اور دیگر وفاقی وزرائ نے بھی شرکت کی ہے،پنجاب میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی ہے،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندو ں کا انتخاب جلد مکمل کیا جائے اس کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کا نظام نئی قیادت کی نرسری اور تربیت گاہ ہے،مقامی حکومتوں کے فعال نظام کے بغیرجمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی پاکستان مسلم لیگ ن نے نارروال سے احسن اقبال کے بیٹے اور حافظ آباد ضلع کونسل سے سائرہ افضل تارڑ کے والد کو ضلع کونسل چیئرمین کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو پنجاب کے تمام اضلاع سے متعلق بریفنگ دی گئی جو کہ ان کے بھتیجے و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویڑن کی ضلع کونسلز کے چیئرمینوں کو ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات طے پاگئے ہیں جبکہ راولپنڈی ، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد اور ڈی جی خان ڈویڑنز کے معاملات کل طے ہوں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں نارروال کی ضلع کونسل کیلئے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال چوہدری کے بیٹے، حافظ آباد سے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کے والد اور منڈی بہاﺅالدین سے محمد حسین بوسال کو چیئرمین کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ ضلع کونسل کا تاحال فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان کی منظوری دیتے ہوئے مالیاتی تجاویز کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آئندہ سال کے آخر تک ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے ۔پیر کے روز وزیر اعظم ہاﺅس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے فناسنگ پلان کا اجلاس ہوا اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان کی اصولی منظوری دے دی ۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان پیش کیا اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے دیامیر بھاشا ڈیم کو اپنے وسائل سے مکمل کرنے کی تجویز دی ۔ پی ایس ڈی پی فنڈز اور واپڈا کے وسائل کے ذریعے ڈیم تعمیر کیا جائے گا ۔وزیر اعظم نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی تجاویز کو جلد حتمی شکل دی جائے اور آئندہ سال کے آخر تک ڈیم کی تعمیر شروع ہو جانی چاہیے، ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے اراضی کا حصول خوش آئند ہے اراضی کا حصول وزارت پانی و بجلی اور گلگت بلتستان انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا،ا جلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ بھاشا ڈیم کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل نے 2009 میں دی تھی ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے آبی ذخائر سے ملک میں پانی کی قلت کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ دیامیر بھاشا ڈیم میں 8.7 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔ ڈیم سے 4500 میگاواٹ ستی اور ماحول دوست مہیا ہو گی، دیا میر بھاشا ڈیم مکمل طور پر ملکی وسال سے تعمیر کیا جائے گا ،اس منصوبے کے لیے واپڈا وسائل پیدا کرے گا جبکہ بجلی کی پیدا وار کے لیے باقی فنانسنگ کا بندوبست کمرشل بنیادوں پر ہو گا جس کے لیے وزارت پانی و بجلی یاتو واپڈا سے پیسے لے گی یا پراجیکٹ کی لیزنگ سے فنڈز سے رقوم حاصل کی جائیگی ۔ وزیراعظم نواز شریف نے سیکرٹری پانی و بجلی ،منصوبہ بندی اور خزانہ کو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت تاکہ دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے کو 2017میں مکمل کیا جا سکے ۔دیا میر بھا شا ڈیم 2009میں منظور ہوا تھا جو کہ 45سو میگا واٹس بجلی فراہم کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain