اسلام آباد، راولپنڈی (اے این این ‘ بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے پہلی باضابطہ ملاقات ¾ قومی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ¾ صدر مملکت کی آرمی چیف کو ملک میں امن وامان کے قیام کےلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رکھنے کی ہدایت ¾ دونوں رہنماﺅں نے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملک کا دفاع مضبوط ہوگا۔صدر ممنون حسین نے ہدایت کی کہ ملک میں مکمل امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل اور آپریشن ضرب عضب کو مقاصد کے حصول تک جاری رکھا جائے،جس پرآرمی چیف نے کہا کہ وہ دفاع وطن کے سلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ دریں اثناء وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں کے درمیان ملاقات میں آپریشن ضرب عضب کو جاری رکھنے ، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور قومی نوعیت کے دیگر اہم امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا بھی کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ اس لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت یہ کارروائیاں ملک میں مکمل امن تک جاری رہیں گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اس میں اپنے وطن عزیز کا دفاع کرنے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے صدر مملکت کو یقین دلایا کہ پاکستانی فوج ہر مشکل گھڑی میں عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ جنرل زاو¿ کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی ویسٹرن تھیٹر پیپلز رپبلک آف چائنہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جنرل زاو¿ نے جنرل قمر باجوہ کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جنرل زاو¿ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن سلامتی استحکام کے لئے جوری کوششوں کو سراہا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سی پیک منصوبے کی حمایت اور سیکورٹی کی مکمل یقین دہانی کروائی جی ایچ کیو آمد سے قبل معزز مہمان کو پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے سلامتی اور گارڈ آف آنر پیش کیا جنرل زاو¿ نے شہداءپاک آرمی کو خراج عقیدت پیش کر نے کی غرض سے یادگار شہداءپر پھلون کا گلدستہ چڑھایا۔