اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وفاقی حکومت نئی مردم شماری کا عمل 15مارچ سے شروع کرنے کیلئے تیار ہوگئی ، مردم شماری دو ماہ میں مکمل کرنے کی سمری حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادی گئی، اٹارنی جنرل اشتراوصاف کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے نئی مردم شماری کرانے کا عمل شروع کرنے سے متعلق غیر رسمی مشاورت مکمل کرلی ہے ، مردم شماری 15مارچ سے شروع کرنے کی سمری مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادی ہے ، انکا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبوں سے غیر رسمی مشاورت بھی کرلی ہے مردم شماری 15مارچ سے شروع ہوکر دو ماہ میں مکمل ہوگی، مشترکہ مفادات کونسل مردم شماری کروانے کی حتمی منظوری دیگی۔