تازہ تر ین

بلاول بھٹوکے وزیراعظم بننے بارے آئینی ماہرین کیا کہتے ہیں؟, دیکھئے خبر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین وصدر سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی بلاول بھٹو زرداری آئینی طور پر آرٹیکل 90 اور 91 کے تحت ملک کے وزیراعظم بن سکتے ہیں آئین کے آرٹیکل 62-63 کے حصے 1 بی کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کی عمر 25 سال ہے اور جو ممبر قومی اسمبلی بن سکتا ہے اسے حق ہے کہ وہ ملک کا وزیر اعظم بھی بن سکے ،35 سال عمر کی حد سینٹر کیلئے ہے آئینی ماہر احسن بھون کے مطابق اگر آئین میں وزیراعظم بننے کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر کی گئی ہے اور اس میں ترمیم ضروری ہے تو اس کیلئے پارلیمنٹ سے ٹو تھرڈ کی برتری حاصل کرنا ضروری ہے اور کسی بھی آئینی فیصلہ کیلئے پارلیمنٹ سے فیصلہ ضروری ہے ،آئینی ماہر اور جوڈیشل ایکٹوازم کے صدر اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ آئین میں صدر پاکستان اور سینٹ کا رکن بننے کیلئے عمر کی حد مقرر کی گئی ہے اور اس کیلئے صدر بننے کی عمر کا تحفظ آرٹیکل 41 کی رو سے 45 سال ہے جبکہ سینٹ کیلئے 35 سال ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے آرٹیکل 62-63 کے سیکشن 1-B میں 25 سال کی عمر حد مقرر ہے اور اس سے آگے وزیر اعظم بننے کیلئے کوئی بھی نفی نہیں کی گئی ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 90-91 میں واضح ہے کہ رکن اسمبلی بننے کیلئے 25 سال ہونا ضروری ہے اور جو رکن قومی اسمبلی بن سکتا ہے وہ وزیر اعظم کیلئے اسمبلی سے بذریعہ ووٹنگ کامیاب ہو کر ملک کا وزیر اعظم بن سکتا ہے ،عمرانہ پرویز بلوچ کاکہنا تھا کہ چوتھی با ر یا پانچویں بار وزیر اعظم بننے کی بندش کو بھی ختم کردیا گیا ہے اس لیے میاں نواز شریف اگر آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ وزیر اعظم بننے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain