تازہ تر ین

قسمت قتل کیس لٹک گیا …. شوٹر بارے اہم ترین خبر سے کھلبلی مچ گئی

لاہور(نامہ نگار) ہربنس پورہ کے علاقے میں چند روز قبل قتل ہونے والی سٹیج اداکارہ حناءبیگ المعروف قسمت بیگ کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سابق دوست رانا فہیم سمیت چار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم افسران کے پاس پیش کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقے میں چند روز قبل سٹیج اداکارہ حناءبیگ المروف قسمت بیگ سٹیج سے ڈانس کی ریہرسل کرکے اپنے مبینہ سیکرٹری علی بٹ کے ساتھ گھر واپس جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتا ردیا جبکہ سیکرٹری کو زخمی کیا تھا ۔ قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بہنوئی شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا واضع رہے کہ مقتولہ اداکارہ قسمت بیگ پر دو مرتبہ پہلے بھی فائرنگ ہو چکی ہے ۔پولیس نے قتل کی واردات کو موبائل فونز کے ذریعے ٹریس کیا پولیس نے ملزمان رانا مزمل ، رانا تجمل ، رانا فہیم اور شاہد جنجوعہ کو فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے مقتولہ اداکارہ حناءبیگ المعروف قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم رانا فہیم اور اس کے ساتھیوں کو ان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد اعلیٰ پولیس افسران کے سامنے پیش کر دیا ہے ۔ جہا ں پولیس افسران نے ان مبینہ ملزمان سے اداکارہ کو قتل کرنے کے حوالے سے بیانات ریکارڈ کروائے ، مبینہ مرکزی ملزم رانا فہیم کا کہنا تھا کہ اس نے اداکارہ کو پانچ لاکھ روپے سپاری دیکر شوٹرز سے ٹانگوں پر گولیاں مروانے کا کہاتھا اس کا مقصد اداکارہ کو قتل کرنا نہیں تھا ۔ پولیس تاحال ان شوٹرز کو گرفتار نہیں کر سکی ہے جس کی وجہ سے اس قتل کا ڈراپ سین تاحال نہیں ہو سکا ہے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں شوٹرز کو بھی گرفتار کرکے منظر عام پر لایا جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain