تازہ تر ین

قطری شہزادوں بارے اہم ترین خبر ….

دریا خان  (خصوصی رپورٹ) قطری شہزادے بھکر کے علاقہ ماہنی کے ریگزاروں میں تلور کا شکار کرنے میں مصروف رہے۔مقامی انتظامیہ کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور عام افراد کا شکار گاہ کی حدود میں داخلہ ممنوع ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قطر کے شہزادوں پر مشتمل 15رکنی وفد پرندوں کے شکار کیلئے حیدر آباد تھل پہنچا۔وفد کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ صحرائے تھل کے مرکز ماہنی کے علاقہ میں قائم کیمپ میں پہنچایا گیا،جہاں پر مقامی پولیس اور ایلیٹ فورس کے 70سے زائد جوان وفد کی حفاظت کیلئے تعینات کردیئے گئے ہیں ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفد کے ساتھ محکمہ شکاریات کے صوبائی وضلعی حکام بھی خصوصی خدمات کیلئے متعین ہیں جبکہ مقامی ایم پی اے کی طرف سے بھی وفد کی ضروریات کا خیال رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔قابل ذکر امر یہ ہے کہ پہلی بار انتظامیہ کی طرف سے مقامی آبادی کو شکار کیلئے مقرر حدود سے دور رکھنے کیلئے حفاظتی عملہ کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
قطری شہزادے


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain