لاہور(خصوصی رپورٹ)جنوبی افریقہ کی سڑک پر شیروں کا جوڑا گھومنے نکل آیا، دیکھنے والے ڈرے بھی مگر تصویریں کھینچنا نہ بھولے ۔ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کیمطابق جنوبی افریقہ کی مصروف سڑک پر دو شیروں کی چہل قدمی نے ٹریفک جام کر دیا، گاڑیاں رک گئیں اور لوگ حیران ہو کر جنگل کے بادشاہ کو سڑک پر مٹر گشت کرتے دیکھتے رہے ۔کسی ماڈل کی طرح کیٹ واک کرتے ہوئے یہ دو شیراپنی دھن میں مگن سڑک پر ٹہلتے رہے بعد میں شیروں کو پکڑ کر دوبارہ جنوبی افریقہ کے نیشنل پارک پہنچا دیا گیا۔
