تازہ تر ین

وقت کا فرعون مروا سکتا تھا ….

لاہور (خبریں رپورٹر) پاک سر زمین کے سربراہ صطفی کمال نے کہاہے کہ کرپشن کا خاتمہ اس وقت ہو گا جب اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگے۔ عام آدمی خود کرپشن کو روکے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ارکان اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہے سڑکیں تعمیر کرنا ان کا کام نہیں۔ ان کا کہنا تھا ایسی جمہوریت نہیں چاہئے جو صرف اسلام آباد تک محدود ہو۔ مصطفی کمال نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم قائد کو اپنا سرپرست کہنے والے اس سرپرست کے کہنے پر اسمبلی کی نشست سے مستعفی نہیں ہور ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ بطور ناظم کراچی کوئی کرپش نہیں کی اور بچوں کو حلال کھلایا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی ایک گلدستہ ہے جو اب دوبارہ اپنی اصل حالت میں بحال ہو رہا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کا مقصد کراچی کو پورے پاکستان سے جوڑنا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وقت کا فرعون مروا سکتا تھا ،مگر زندگی کی پروا نہ کی اور بغاوت کردی ،ایم کیو ایم کو چھوڑنے پرلگا جیسے کوئی اچھا کام کر لیا۔۔ چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج بھی کئی لوگ الطاف حسین کو بانی مانتے ہیں ،اللہ کا شکر ہے کہ اس نے سیدھا راستہ دکھا یا اور آنکھوں سے پردے ہٹا دئیے۔ان کاکہنا تھا کہ سینیٹر بننے کے لیے لوگ پچاس پچاس کروڑ خرچ کرتے ہیں، دو راستے تھے ایک سینیٹر شپ کے مزے لوٹتا یاظلم کے خلاف آوازاٹھاتا،سب چیزوں کو لات ماری اور ایم کیو ایم کو چھوڑ کرآ گئے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی دنیا کے دس نا قابل رہائش شہروں میں شا مل ہو گیا ہے،سب کچھ ایک دن میں ٹھیک نہیں ہوگا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain