تازہ تر ین

”جج صاحب!دودھ کی رکھوالی پر بلا نہ بٹھائیں“

اسلام آباد (آئی این پی، آن لائن) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے دلائل میں پرمزاح جملوں پر ججز صاحبان سمیت کورٹ روم میں موجود تمام افراد مسکراتے رہے،دلائل مکمل کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنماﺅں اور وکلاءنے شاباش دی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے دلائل میں کہا کہ شریف خاندان کے وکلاءجن 12ملین کا ذکر کر رہے ہیں،ان میں اتنی برکت ہے کہ 20سالوں سے آج تک ختم ہی نہیں ہورہے،عارضی طور پر غائب ہوتے ہیں،پھر نکل آتے ہیں،پانامہ کیس کو زبردست ریٹنگ ملتی ہے ،رات کو ٹی وی پروگراموں میں بیٹھے ہیں تو 7کروڑ80لاکھ لوگ دیکھ رہے ہیں،اتنی ریٹنگ معزز ججز کی وجہ سے ہمیں مل رہی ہے،خدارا دودھ کی رکھوالی پر بلا نہ بٹھائیں۔شیخ رشید نے پرمزاح اور برجشہ جملوں پر ججز صاحبان سمیت کورٹ روم میں موجود تمام افراد مسکراتے رہے،جب شیخ رشید اپنے دلائل مکمل کرنے کے بعد نشست پر براجمان ہوئے تو بابر اعوان نے ان کی نشست پر جاکر پیٹ تھپتپائی ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں نے بھی شیخ رشید کو شاباش دی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرپشن کا پیسہ کبھی کسی کا نہیں ہوا ، نوازشریف کا انجام قریب تر ہے ، کرپٹ خاندان کے سپریم کورٹ سے تابوت نکلیں گے ،19سال کی بیٹی کیلئے مائیں رشتے دیکھتی ہیں مگر یہاں اس عمر میں کروڑوں اربوں کی جائیدادیں بن گئیں ، 20کروڑ لوگ پاناما کیس کو دیکھ رہے ہیں جن کا ایمان ہے کہ یہ فلیٹس قطری شہزادے کے نہیں بلکہ نواز شریف کے تھے ۔پاناما لیکس کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا اور کرپٹ قیادت کے تابوت نکلیں گے ۔سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ لکھی جا رہی ہے ۔میرے ہاتھ صاف ہیں اور ثبوت بھی موجود ہیں ۔میں نے 8وزارتیں کی ہیں اگر میرے ہاتھ گندے ہوتے تو عوام کے سامنے نواز شریف کے خلاف کھڑا نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ 19سال کی بیٹی کیلئے مائیں رشتے دیکھتی ہیں مگر یہاں اس عمر میں کروڑوں اربوں کی جائیدادیں بن گئیں ۔انہوں نے کہا کہ 1993پاکستان میں موٹر وے کے ٹینڈر کا سال تھا ۔پاکستان میں کرپشن کی ابتدا1993سے ہوئی تاہم جو کھیل شروع ہو ا ہے اس کے نتیجے میں سپریم کورٹ سے حکمرانوں کے تابوت نکلیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain