اسلام آباد(آن لائن)”آپ سے بڑا ہوں مذاق نہ کریں“ نعیم بخاری، گھرجائیں تسبیح پکڑیں اور اللہ اللہ کریں، جسٹس عظمت ۔یہ دلچسپی مکالمہ پانامہ لیکس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید شیخ اور پی ٹی آئی کے وکیل کے درمیان ہوا۔ سماعت کے دوران جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ زیر کفات ہونے کا معاملہ اہمیت کا حامل ہے اور قانون میں اس کا جائزہ لینا ہو گا کہ زیر کفالت کی کیا تعریف کی گئی ہے، ہم بھی تلاش کر رہے ہیں آپ بھی تلاش کریں۔ اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میں سینئر شہری ہوں اور عمر میں آپ سے بڑا ہوں میرے ساتھ مذاق نہ کریں۔اس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے استفسار کیا کہ کتنے بڑے ہیں تو نعیم بخاری نے کہا کہ میری عمر 68 سال ہے۔ اس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ پھر آپ گھر چلے جائیں، تسبیح پکڑیں اور اللہ اللہ کریں۔