اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلہ تک وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ اپنے عہدے سےالگ ہو جائیں ۔ پانامہ سکینڈل سے حکومت بدنام ہوئی ۔ ہم چاہتے ہیں کہ عدالت میں ہی مسئلہ حل ہو جائے ۔ پانامہ پیپرز میں شامل سب لوگوں کا احتساب ہونا چاہئے ۔ نیب نے اس ملک کو مشکلات میںڈالا ہے