تازہ تر ین

پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ 47افراد شہید جنید جمشید بھی شامل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے جس کی تصدیق ان کے بھائی کی جانب سے بھی کی گئی ہے جب کہ طیارے کے ملبے سے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں عملے سمیت 48 افراد سوار تھے جن میں معروف اسکالر جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔جنید جمشید دعوت تبلیغ کے سلسلے میں چترال گئے تھے جب کہ انہیں جمعہ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کی مسجد میں بھی خطاب کرنا تھا، جنید جمشید کے بھائی نے بھی تصدیق کی ہے کہ جنید جمشید بھی اسی پروا ز میں تھے۔حادثے کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور طیارے کے ملبے سے اب تک 26 لاشیں نکالی لی گئی ہیں۔ این ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے شناخت کی جائے گی جس کے لیے نادرا کا موبائل بائیو میٹرک سسٹم اسپتال پہنچایا جائے گا۔ سیکریٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے لیے ایف آئی اے اور نادرا کی ٹیمیں موجود ہیں، سیکریٹری داخلہ نے تمام لاشیں ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain