تازہ تر ین

طیارہ حادثہ؛ جنید جمشید سمیت 42 مسافروں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 42 مسافروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی جس میں جنید جمشید اور ڈی سی چترال بھی شامل ہیں۔وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور کوشش ہے کہ تمام ورثا کو ان کے پیاروں کی میتیں جلد از جلد شناخت کے بعد حوالے کردی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 42 مسافروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، تمام میتیں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی اور اس سارے عمل میں 6 سے 8 روز لگیں گے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جن مسافروں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ان میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور ڈی سی چترال بھی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain