تازہ تر ین

قومی خزانے کو سوا ارب روپے کا چونا لگا نیوالے کون ….رازکھل گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں وزیراعلیٰ، وزراءاور افسروں نے سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور ساڑھے 3 سال میں ایک ارب 22کروڑ روپے گاڑیوں کی مرمت اور دیگر اخراجات کی مد میں اڑا ڈالے۔گاڑیوں کو گھر کے کاموں کیلئے بھی استعمال کیا جانے لگا ۔بعض صوبائی وزیر 2 ،سیکرٹری 2 سے 4، چیف سیکرٹری 6 اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری 3کاروں پرقابض ہیں ۔ساڑھے تین سال میں گاڑیوں کی مرمت ، پٹرول و دیگر اخراجات پرایک ارب 22کروڑ 79لاکھ30ہزار 8سو روپے خر چ کئے گئے ۔سب سے زیادہ خرچہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے افسروں نے کیا۔ 285 سرکاری گاڑیوں کی مرمت ، 35نئی گاڑیوں کی خریدار ی پر 56کروڑ 23لاکھ روپے اڑا دئیے جبکہ ان سرکاری گاڑیوں کیلئے پٹرول کی مدمیں 64کروڑ56لاکھ30ہزار 8سو روپے خرچ کیے گئے۔ ایک گاڑی پر تقریباً ساڑھے تین سال میں 43لاکھ 8ہزار530روپے خرچ ہوئے جو کہ قیمت خرید سے بھی دوگنا ہیں،سالانہ ایک گاڑی پر تقریبا 10لاکھ 77ہزار 132روپے سرکاری خزانے سے خرچ کئے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ کئی سیکرٹریز کے سٹاف کو بھی گاڑیاں دی گئی ہیں۔ چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید کی زیراستعمال 6گاڑیوں کے نمبر ایل ای جی 14-7777، ایل ای جی 07-7777، ایل ڈبلیو او 9810، ایل ای جی 13-66،ایل ای جی 07-498اورایل ای جی 2918ہیں۔ان میں ایک لینڈ کروزر اور بلٹ پروف گاڑی بھی شامل ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری خواجہ شمائل ایل ای جی 07-5555اورایل ای جی 14-5555نمبر والی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں ۔ سیکرٹری سروسز، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری سکولز، سیکرٹری لائیو سٹاک بھی 2،2سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر زعیم حسین قادری کا کہنا ہے کہ ضروری اخراجات کئے جاتے ہیں۔ اگر غیر ضروری اور کسی غلط جگہ فنڈز کا استعمال کیا گیا تو ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain