تازہ تر ین

پانامہ کیس …. وزیراعطم کو عدالت نے بڑی رعایت دیدی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں آج وزیر اعظم کو بڑی رعایت دیدی گئی ہے، کیس میں اب کسی گواہ کی ضرورت نہ تھی صرف شریف فیملی نے منی ٹریل کی دستاویزات فراہم کرنا تھی، میرے نزدیک کیس اب2 دن میں حل ہونے والا تھا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ کیس میں عدالت میں جو ہوا اسکی توقع نہ تھی، مجھے بڑی مایوسی ہوئی، کیونکہ میری نظر میں کیس فائنل سٹیج پر تھا، شریف فیملی بڑی ٹائٹ پوزیشن میں آگئی تھی اب نئی سماعت پر جانے کیا ہوگا ”کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک“ انہوں نے کہا کہ ججز چھٹیوں میں بھی کام کرتے ہیں اور عدالتوں میں کیس لگے رہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے مطالبات کے حق میں حکومت کو27 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس کے بعداحتجاج شروع ہوجائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain