تازہ تر ین

تعلیمی ادارے 23 تا 31 دسمبر کیا کریں گے …. خبر آ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ)حکومت پنجاب محکمہ تعلیم نے پنجاب کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 23دسمبر سےکرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 31دسمبر 2016ءتک جاری رہیں گی جبکہ یکم جنوری 2017ء سے دوبارہ تمام تعلیمی اداروںمیں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گہری دھند کے باعث سکولوں سمیت دیگر اہم اداروں کو سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کے پیش نظر سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں مقررہ تاریخ سے پہلے دینے جبکہ دفاتر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سکیورٹی کے حوالے سے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹ جس میں کہا گیا ہے کہ دھند کی وجہ سے دہشت گردی کا خطرہ ہو سکتا ہے اور اس حوالے سے سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس رپورٹ کے پیش نظر کہ دہشت گرد دھند کا فائدہ اٹھا کر کسی بھی تعلیمی ادارے میں گھس کر مذموم کارروائیاں کر سکتے ہیں، کے بعد سکولوں میں جلد چھٹیاں کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔
چھٹیاں


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain