تازہ تر ین

باکمال لوگ …. لاجواب سروس ، پائلٹ جہاز چھوڑ کر غائب …. مسافروں کی حالت غیر

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ) سیالکوٹ میں پی کے 0290 کی ایمر جنسی لینڈنگ کروائی گئی جس کے بعد پائلٹ جہاز چھوڑ کر چلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی کے 0290دوحہ سے لاہور آ رہی تھی، خراب موسم کے باعث پائلٹ نے جہاز کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈ کرادیا۔ پائلٹ خود تو جہاز چھوڑ کر چلا گیا لیکن مسافروں کو جہاز میں ہی انتظار کروایا گیا۔پی آئی اے انتظامیہ کی وجہ سے مسافروں کو چار گھنٹے جہاز میں بٹھائے رکھا گیا جس دوران مریض مسافروں کی حالت غیر ہو گئی۔ روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 13 منٹ کا کہا گیا تھا لیکن 6گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فلائٹ کو روانہ نہیں کیا گیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain