راولپنڈی (بیوررپورٹ )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور سیکیورٹی استحکام کیلئے آئی ایس آئی کا کردار قابل فخر ہے اور افسروں اور جوانوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہداءپر حاضری اور پھول چڑھائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو انسداد دہشت گردی اور ملکی سیکیورٹی کو استحکام بنانے کیلئے آئی ایس آئی کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور سیکیورٹی استحکام کیلئے آئی ایس آئی کا کردار قابل فخر ہے اور اس کے افسروں و جوانوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔