تازہ تر ین

آرمی چیف کو اہم بریفنگ, بڑا حکمنامہ جاری

پشاور(خصوصی رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو فاٹا‘ کے پی اور مالاکنڈ ڈویژن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو ہر حال میں ختم کیا جائیگا۔ آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جنرل باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج قبائلی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک فوج فاٹا میں استحکام اور ترقی لانے کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بارڈر مینجمنٹ کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ ایف سی کی استعداد کار میں اضافے اور غیرقانونی بارڈر کراسنگ کو روکنے کے لئے اقدامات جلد از جلد کئے جائیں۔
آرمی چیف


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain