تازہ تر ین

بھارت کی آبی جارحیت ،چناب کا پانی روک لیا

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ) بھارت نے آبی جارحیت شروع کردی اور سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی رو ک لیا جس سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد سندھ طاس معاہدہ کے تحت55ہزار کیوسک کے بجائے انتہائی سطح پر کم ہوکر چار ہزار 70 کیوسک رہ گئی اور 97فیصد دریا خشک ہوچکا ہے جبکہ پانی کی شدید کمی کی وجہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک بند ہے اور دوسری نہر اپرچناب میں بھی پانی کا بہاﺅ 20ہزار کیوسک سے کم ہوکر پانچ ہزار چار سو پچاس کیوسک رہ گیا ہے۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دو دریاﺅں مناور توی میں 554کیوسک پانی اور دریائے جموں توی میں 826کیوسک پانی ہے۔ کاشتکاروں کے مطابق بھارت نے پانی روک رکھا ہے جس کی وجہ سے دریائے چناب، دریائے مناور توی اور دریائے جموں توی کا 97فیصد حصہ خشک ہو چکا، کئی اضلاع میں زرعی رقبہ کیلئے بھی پانی میسر نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain