تازہ تر ین

روڑے اٹکانے والے میری کامیابیوں کا سبب بنے

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہاہے کہ میں اپنے مخالفین کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی جنہوں نے میری مخالفت کر کے میرے اندر آگے بڑھنے کی جستجو اور جذبے کو آگ دی ، میری کامیابیوں کے راستے میں روڑے اٹکانے والے اصل میں میری کامیابیوں کا سبب بنے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر کے آغاز سے لیکر اب تک میرے حاسدین نے میری کامیابیوں کو روکنے کے لئے بڑے جتن کیے مگر میں بھی اپنے دھن کی پکی رہی اور مخالفین کے حربوں کے باوجود مسلسل محنت کر کے کامیابیوں سمیٹی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میرا سفر شروع ہوا ہے اور اب تک ایک درجن سے زیادہ فلموں میں کام کر چکی ہوں اور اگلے سال میری تین فلمیں ریلیز ہوں گی ، اس کے علاوہ مجھے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی بھی پیشکش ہے اور اس حوالے سے میری ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر سے بات چیت جاری ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain