کراچی (خصوصی رپورٹ) حویلیاں طیارہ حادثے میں سنسنی خیز انکشافات نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ پرواز پی کے 661 کو اڑان کی اجازت نہیں تھی۔ انجینئرنگ کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود طیارے نے اڑان بھری اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ طیارے کی چترال آمد کے دوران انجن میں خرابی پیدا ہوئی، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے بدقسمت طیارے کو مزید فلائٹ سے روکا مگر ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز نے سنی ان سنی کردی۔ انجن میں خرابی کے باوجود ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز نے طیارے کو ایک انجن پر اڑانے کا حکم دیا۔
سنسنی خیز انکشافات